ہوم   >  پاکستان

پنجاب میں ڈینگی کے 208 مزید مریضوں کی تصدیق

1 month ago

پنجاب میں 24  گھنٹے کے دوران مزید 208 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری طرف  ڈينگی لاروا کی نشاندہی اور خاتمے کے ليےانتظاميہ کے چھاپے جاری ہيں۔

راولپنڈی کے بعد  پنجاب کے دوسرے شہروں ميں بھی ڈینگی قابو سے باہر ہوگیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 116اور اسلام آباد سے ڈينگی کے 76 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں۔

لاہور ميں 6 ، سيالکوٹ سے 3 ، ليہ ميں 2 مريضوں کے علاوہ اٹک، گجرات، جھنگ، ناروال اور سرگودھا ميں بھی ايک ايک مريض ميں ڈينگی بخارکی تصديق ہوگئی ہے۔

نئے مریضوں میں تصدیق کے بعد پنجاب میں رواں برس 1869 افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہيں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد ميں ڈينگی بخار 5 افراد کی جان لے چکا ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظاميہ اور محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے ليئےآگاہی مہم شروع کردی ہے۔ مريضوں کے علاج معالجے کے ليےاسپتالوں ميں بھی اضافی سہولتيں فراہم کی جارہی ہيں۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں