ہوم   >  پاکستان

سیلز اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ،چئیرمین نیب

1 month ago

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو نیب سے کوئی خدشہ ہے اور نہ ہونا چاہیے، سیلز اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلے سے جاری مقدمات ایف بی آر کو واپس بھیج  دئیے جائیں گے۔

پشاور میں نیب خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پرچیئرمین احتساب بیورو کو صوبے میں ادارے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی نیب خیبر پختوںخوا نے بتایا کہ اکتوبر2017 سے اب تک 10 ہزار85 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 796 کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی۔ صوبے میں 143 انکوائریوں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ احتساب عدالتوں میں 190 ریفرنسز  دائرکئے گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی فرد، گروہ یا جماعت سے نہیں، تمام سیاستدانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، 9 ارب روپے کے حامل بدعنوانی کے 1210 کیسز احتساب عدالتوں میں دائرکئے ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں