ہوم   > پاکستان

عمران خان طورخم بارڈر کی تقریب میں شرکت کرینگے

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Sep 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago

وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے جہاں سے وہ طورخم بارڈر جائیں گے۔

پشاور آمد پر وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پشاور سے وزیراعظم طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے حوالے  سے ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

افغانستان سے 3 رکنی وفد بھی تقریب میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گیا۔ وفد میں افغان گورنر ننگرھار، افغان وزیر ٹرانسپورٹ اور افغان سفیر شامل ہیں۔

پاک افغان طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا، جس سے تجارتی حجم میں اربوں روپے کے منافع کی توقع ہے۔ تجارت کا سلسلہ ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے جاری رہے گا۔ اس اقدام سے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube