ہوم   > پاکستان

اکتوبر میں وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہونگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Sep 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago

ن لیگ اور پی پی احتجاج میں شامل نہیں ہونگی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ حکومت مخالف احتجاج میں نہیں جائیں گی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ جمیعت علماء ہند ںے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حمایت کی ہے،مولانا فضل الرحمان اس کی مذمت کریں۔ انھوں نے کہا کہ  ہم پرکشمیر کے سودے کا الزام لگایا جا رہا ہے جبکہ پہلی مرتبہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے زبردست طریقے سے کشمیر کا کیس لڑا ہے، اب نریندر مودی پھنس گیا ہے، جنگ ہوئی تو ساری قوم تیار ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز، شہباز شریف، نواز شریف، آصف علی زرداری میں سے اب کوئی بھی خطرناک نہیں رہا، عمران خان نےکہہ دیا ہے کہ جب تک یہ لوگ پیسےنہیں دینگے،وہ انھیں باہر نہیں جانے دیں گے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے بہت مطمئن ہے جبکہ اکتوبر میں وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہونگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube