ہوم   >  پاکستان

العزیزیہ ریفرنس،سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی

3 months ago

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں برطرف وزیراعظم نواز شریف کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو لیک پر وضاحتی بيان اور بیان حلفی کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ عدالت آج نیب کی سزا بڑھانے کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ جج ویڈیو اسکینڈل کے بعد دونوں اپیلوں پر یہ پہلی سماعت ہوگی۔

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک سے متعلق وضاحتی پریس ریلیز اور بیان حلفی بھی مقدمے کا حصہ
ہے،مریم نواز کی دکھائی گئی ویڈیو شواہد کے طور پر پیش کی جاتی ہے یا نہیں، یہ آج واضح ہو جائے گا۔

احتساب عدالت نے 24دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یکم جنوری 2019کو نواز شریف نے فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو نیب نے بھی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کر دی، جس کے بعد 26 جنوری کو نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دی جسے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 6 ہفتے کی ضمانت دی مگر توسیع نہ ملی، جب کہ دوبارہ ایسی درخواست مسترد ہی کر دی گئی نواز شریف کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر کارروائی18 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں