ہوم   >  پاکستان

مراد سعید کی بلاول اور وزیراعلیٰ سندھ پر کڑی تنقید

1 month ago

وفاق بچے گا آپ کی سیاست نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کوجواب



وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اپوزیشن جماعتوں پر گرجتے برستے رہے، بلاول بھٹو کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب زيادہ بارش آتی ہے تو زيادہ پانی آتا ہے‘‘ والی چیئرمين پيپلز پارٹی کی نرالی منطق پر ناسا والے بھی حیران رہ گئے۔


قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعيد نے کراچی کے کچرا کنڈی بننے پر سندھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں ليا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے ميں لوگ مر رہے ہيں، اس کا ازالہ کرنا ہوگا، شہر قائد میں 43 لوگ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، جعلی اکاؤنٹس کيس ميں مطلوب وزیرِ اعلیٰ مسائل حل کرنے کے بجائے دھمکيوں پر اتر آئے ہیں۔


گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھو ديش بنانے کی بات کرنیوالوں کیخلاف ہيں آپ لوگ انکی حمايت کرتے ہيں، سندھ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ کو نقصان پہنچاؤ گے تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔



مزید جانیے : سندھ کو نقصان پہنچاتو وفاق نہیں بچے گا، وزیراعلیٰ سندھ


وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعيد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاق بچے گا، ان کی سياست نہيں بچے گی۔


انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ کی ترقی اور تھر کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کی بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ وفاق نہیں بچے گا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں