اسلحہ قیصرسہیل بٹ کے گن مینز کا تھا
لاہورپوليس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کرليا۔ 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔
پوليس کے مطابق اسلحہ عدالت کے باہر پارکنگ ميں گاڑيوں کی چيکنگ کے دوران برآمد کیا گیا۔
اسلحہ بردارملزم پيشی پر آئے قيصر سہيل بٹ کے گن مين تھے جو ائر پورٹ فائرنگ کیس کا ملزم اور عبوری ضمانت ميں توسيع کے ليے عدالت میں پیش ہونے آیا تھا۔
پوليس نے اسلحہ تحویل ميں لے کر ملزمان کو تھانے منتقل کرديا ۔
ائرپورٹ فائرنگ کيس کے ملزم کی پيشيوں پر پہلے بھی عدالت کے باہر سے اسلحہ برآمد کيا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم قیصر سہپیل بٹ نے دیرینہ دشمنی پر 3 جولائی 2019 کو لاہور ائر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔ مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔