ہوم   >  پاکستان

پسند کی شادی پر نوجوان دوست سمیت قتل

2 months ago

مقتول نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان اپنے دوست سمیت قتل کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے ساندل بار میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان ندیم اور اس کے دوست سلمان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

ندیم نے چھ ماہ قبل راحیلہ سے پسند کی شادی کی تھی ،ندیم کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں دھکمیاں موصول ہورہی تھیں اور 6 ستمبرکو ندیم کی بیوی کو قتل کردیا گیا تھا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں ، ڈی ایس پی جمشید کے مطابق قاتل ان کے رشتہ دار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 
 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں