ہوم   >  پاکستان

شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کی ناک کاٹ دی

4 weeks ago

خاتون اسپتال منتقل، پولیس کی تفتیش جاری



لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔


لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران بیوی کی ناک اور بال کاٹ دیے ۔


متاثرہ خاتون کی بیٹی کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ والدہ کا بےجا کمیٹیاں ڈالنا تھا ۔


پولیس نے زخمی خاتون اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں واقعے کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔


اہل خانہ کے مطابق متاثرہ خاتون دو مرتبہ شوہر سے جھگڑا کرکے گھر چھوڑ کر جاچکی ہے جسے ملزم مناکر واپس لے آيا تھا ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں