ہوم   >  پاکستان

بااثرمسلمانوں کی فہرست میں وزیراعظم سمیت کئی پاکستانی شامل

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

 

دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مختلف شعبوں میں ماہر دیگر نامور پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

پاکستان سے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اس فہرست میں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان، ڈاکٹرعطاء الرحمان ، ڈاکٹرعمرسیف، ڈاکٹرعرفان صدیقی، مولانا طارق جمیل ، مفتی تقی عثمانی اور ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔

اس فہرست میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سرفہرست ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا نام تیسرے نمبر پرہے۔

پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کا نام سماجی مسائل، آرٹس، کلچر اینڈ اسپورٹس کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں