ہوم   >  پاکستان

ملک بھر میں کسی طوفان کا امکان نہیں،ترجمان محکمہ موسمیات

4 weeks ago

وفاقی دارالحکومت اسلام ٓاباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، جب کہ گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ جب کہ ڈی جی میٹ آفس کے مطابق ملک بھر میں کسی طوفان کا کوئی امکان نہیں، اخبار میں شائع خبر غلط ہے۔

اتوار کی رات نارروال، سیالکوٹ، گجرات جہلم، منگلا، ہری پور سمیت بادل کھل کر برسے اور ہر طرف جل تھل کردیا۔ مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ آندھی نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا۔

نارووال میں بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد فیڈر بند ہوگئے۔ سیالکوٹ میں گھنے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔ جہاں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش سے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

گجرات میں بھی بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش اور آندھی کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ جہلم، دینہ منگلا، سرائے عالمگیر ، ہری پور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے گرمی کی چھٹی کردی۔

پیر کو ملک کا موسم

میٹ آفس کے مطابق پیر کے روز سوموار کے روز ہزارہ، راول پنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

طوفان کی افواہیں

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے روزنامہ جنگ مورخہ14 ستمبر،2019 میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں