ہوم   > پاکستان

میرپورخاص، ایمبولنس نہ دینے پر سینیئر میڈیکل افسر معطل   

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago

بچے کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانےوالے باپ،مامو حادثےمیں جاں بحق

رپورٹر: شبیر مشوری

میرپورخاص میں بچے کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے والے باپ اور ماموں کو ایمبولینس سروس فراہم نہ کرنے پر سول اسپتال کے سینیئر میڈیکل افسر (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) اور سول سرجن (انچارج انتظامیہ) کو معطل کر دیا گیا۔

وزیراعلی سندھ کے نوٹس پر ڈائریکٹر ہیلتھ سندھ نے سیکرٹری صحت کو مراسلے کے ذریعے سول سرجن میرپورخاص خلیل میمن اور ایس ایم او محمد اسلم کو معطل کرکے تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدايت کر دی۔

ہفتہ 14 ستمبر کی صبح پانچ سالہ بچے کی لاش اسپتال سے گھر لے جانے کےلیے ایمبولینس نہ ملنے پر باپ اور ماموں موٹرسائیکل پر لاش لے کر روانہ ہوئے تو کھپرو روڈ پر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

بچے کے نانا کے مطابق ایمبولینس والوں نے چند ہزار روپے کیلئے لاش لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

باپ اور ماموں کی حادثے میں ہلاکت کا مقدمہ ڈرائیور جبکہ بچے کے نانا کی مدعيت ميں اسپتال انتظاميہ کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube