ہوم   >  پاکستان

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن بغیر سود قرضے دے رہی ہے،یاسمین راشد

1 month ago

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حکومت  کا نظریہ یونیورسل ہیلتھ کیئر ہے جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا ہے کہ جس ڈاکٹر کے پاس اپنی زمین ہے، پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے منسلک ہوکر اپنے اسپتال کا مالک بن جائے۔

اسلام آباد میں فیملی میڈیسن کے حوالے سے چوتھی سالانہ کانفرنس ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے کہا کہ حکومت کی پالیسی یونیورسل ہیلتھ کیئر ہے جس کے تحت کیا شہر کیا گاؤں ہر جگہ ہر کسی کو بنیادی سہولیات ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے،حکومت کی پالیسی میں کوئی مفروضہ نہیں،تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر نے انصاف صحت کارڈ کو انقلابی اقدام قرار دیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ 72 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا ہے،پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹروں کو بغیر سود قرضے دے رہی ہے، حکومت زمین فراہم کرے گی جس پر ڈاکٹرز کو اسپتال بنانا ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لاہور جناح اسپتال میں فلٹر کلینکس بنائے جارہے ہیں، یہ کلینکس جنرل پریکٹیشنر اور پرائیویٹ پریکٹیشنر کیلئے ہونگے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں حکومت کے نئے انقلابی اقدامات کی گونج بھی جلد سنائی دے گی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں