ہوم   >  پاکستان

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پیر پگارا سے رابطہ

1 month ago

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پی ایم ایل فنکشنل ( ایف) کے سربراہ پیر پگارا سے ٹیلی فون پر رابطے کیا۔

سندھ میں آرٹیکل 149 کی گونج کے بعد سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور پيرپگارا کے درميان ٹيلی فونک رابطہ ہوا۔ عشرت العباد نے بھی پيرپگارا کے آرٹٰيکل 149 سے متعلق مؤقف کی تائيد کی۔

ڑیلی فونک گفتگو میں عشرت العباد نے کہا کہ آرٹیکل 149 سے متعلق پیرپگارا کا مؤقف جرات مندانہ اورحقیقت پسندانہ ہے، جب کہ پيرپگارا نے کہا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی وفاق کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

سابق گورنر کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا خاتمہ اتفاق رائے اور یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے حوالے سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ انہوں نے سندھ میں آرٹیکل 149 لگانے سے متعلق قانون کا حوالہ دیا ہے۔ تاہم ہفتہ کے روز اسلام ٓاباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور وزیر قانون برائے سندھ اور کے پی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فروغ نسیم نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے کی گئی تمام باتیں بے بنیاد اور غلط ہیں، مجھ سمیت حکومت نے کبھی کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی بات نہیں کی، لوگ ایسی باتوں کا حوالہ دے رہے ہیں جو کہیں لکھی ہوئی نہیں ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں