ہوم   >  پاکستان

لاہور میں ڈینگی لاروا ملنے پر 41 مقدمات درج

1 month ago

لاہور کے مختلف علاقوں ميں چھاپے کے دوران ڈينگی لاروا ملنے پر 41 افراد کيخلاف مقدمات درج کرليے گئے۔ 7 افراد کو حراست ميں بھی لے ليا گيا۔

لاہور میں انسداد ڈینگی سیل کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈينگی لاروا ملنے پر41 افراد کيخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ گلبرگ ميں پلازہ اور ريسٹورنٹ کے حصوں کو صفائی کی ناقص صورتحال پرسيل کرديا گيا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جہاں پانی اکٹھا ہوگا،اس کی چيکنگ کی جائے گی اور ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات درج ہونگے۔

ادھر راول پنڈی میں ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور ملحقہ علاقے ميں ڈینگی کا مرض وبا کی صورت اختيار کرچکا ہے۔ طبی ماہرین نے مریضوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کرديا ہے۔

راول پنڈی میں ڈینگی کا وائرس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ڈاکٹر عمران علی نے بتایا کہ ڈی ايچ کيو ميں اس وقت 151 مريض داخل ہيں جن ميں سے 102 پازٹيو ہيں اور ابھی مزيد مريض اور آرہے ہيں۔ شہر کے تينوں الائيڈ اسپتالوں ميں متاثرين کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

اس کے علاوہ،اتوار کو پنجاب میں مزید 160 مريضوں ميں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ راولپنڈی ميں 86، اسلام آباد ميں 63 افراد میں ڈینگی کی تشخيص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر رواں برس ڈینگی کیسز کی تعداد 1609 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں دوماہ کے دوران  مختلف شہروں میں 3 افراد ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں