ہوم   >  پاکستان

اسلام آباد کےاسپتالوں ميں 1 ماہ میں سروس اسٹرکچر بنانے کا حکم

1 month ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز سمیت وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں ميں ایک ماہ کے اندر سروس اسٹرکچر بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت عاليہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کرديا۔

عدالت عظمیٰ  نے اس سال فروری ميں اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کيلئے 3 ماہ میں سروس اسٹرکچر بنانے کی ہدايت کی تھی۔ 3 ماہ میں سروس اسٹریکچر نہ بنانے کی وجہ سے درخواست گزار نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چيف جسٹس اطہرمن اللہ نےعدالتی حکم پرعمل درآمد کيلئے دائر درخواست پرسماعت کی۔

ہائيکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں عدالتی حکم کے مطابق سروس اسٹریکچر بنانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں