Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مغربی سرحد پر 2 واقعات میں 4 فوجی شہید،آئی ایس پی آر

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملک کی مغربی سرحد پر 2 واقعات میں 4 فوجی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی سرحد پر شرپسندوں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاک فوج کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا گیا جس میں سپاہی اختر شہید ہوگئے۔23 سالہ شہید اختر حسین کا تعلق ضلع بلتستان سے تھا۔

ادھر دِیر میں پاک افغان سرحد پر حملے میں 3 فوجی شہید ہوئے۔ یہ فوجی سرحدی علاقے میں باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، لانس نائیک شعیب شامل ہیں۔ اس واقعے میں 22 سالہ سپاہی کاشف علی بھی شہید ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube