Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث مبینہ ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

رات میں رکشہ میں وارداتیں کرتے تھے

کراچی کے مختلف علاقوں ميں مبینہ طور پر وارداتيں کرنے والے افغان باشندوں کو مومن آباد سے گرفتار کرليا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے گروہ ميں 5 افغان باشندوں سميت 6 ملزمان شامل ہيں۔ ملزمان دن میں کچرا کنڈی میں سوتے اور رات میں رکشہ میں وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تالا توڑ گروہ نے درجنوں موبائل فون شاپ سمیت دیگردکانوں کےتالے کاٹے۔ ملزمان میں عبدالوہاب، اللہ محد، عبدالباری، سمیع اللہ،عبدلعلیم اور اللہ داد شامل ہیں۔ ملزمان سے14 عدد موبائل فون، 5 عدد پستول، ایک رکشہ اور کٹر برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چند ماہ قبل ایک فیکٹری کا بھی صفایا کیا تھا جبکہ ملزمان کے دیگر 3 ساتھی افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube