Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی وارڈ قائم کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی وارڈ کا افتتاح کردیا ہے۔

جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی وارڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کا نظام دیکھ کر تسلی ہوئی، حکومت ڈینگی کے  بارے میں مستعد ہے، اسلام آباد کے باہر سے بھی ڈینگی کے مریض آرہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ راولپنڈی میں بستروں کی کمی ہوئی تواسلام اباد میں مریضوں کو سہولت دیںگے تاہم صورتحال  مکمل قابو میں ہے اورگزشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے مریض کم ہیں۔

 انھوں نے ہدایت کی کہ عوام بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لئےاحتیاطی تدابیر ضروراختیار کریں، محکمہ صحت سے رابطہ رکھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube