ہوم   >  پاکستان

ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کان کا ٹھیکیدار جاں بحق

1 month ago

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ سے مقامی کوئلہ کان کا ٹھیکیدار جاں بحق اور ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات طالب لیز کول مائن ایریا میں پیش آیا جہاں ٹھیکیدار سرور کاکڑ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ٹھیکدار نے مزاحمت کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹھیکیدار سرور کاکڑ جاں بحق اور ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری  کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی مزدور زیر علاج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اغواء کاروں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں