ہوم   >  پاکستان

پشاور: ائرپورٹ پرموبائل فون کے استعمال پرپابندی

1 month ago

پابندی کی ممکنہ وجہ حالیہ وائرل فوٹیج ہے

 



پشاور کے باچا خان انٹرنيشنل ائرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔


ائر پورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی وجہ حجاج کی لگيج بيلٹ پربیٹھنے کي ويڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے۔


انتظاميہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر موبائل استعمال کرنے والوں اور ہدايات نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔


 


 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر موبائل ضبط کرنے سميت انٹری پاس بھی واپس ليا جائے گا۔


یاد رہے کہ چند روز قبل ائرپورٹ پر پرواز پہنچنے کے بعد حاجیوں کو آب زم زم ملنے ميں تاخير ہوئی تو وہ آب زم زم ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگيج بيلٹ پر جا پہنچے تھے۔


سوشل میڈیا پر لگیج بیلٹ پر بیٹھے عازمین کی ويڈيو سوشل ميڈيا پر خوب وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ائرپورٹ انتظاميہ کوتنقيد کا نشانہ بنايا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں