ہوم   >  پاکستان

پنجاب پولیس کی تربیت کیلئے انویسٹی گیشن اسکول قائم

1 week ago

ہرسال 2 ہزار افسران جدیدتفتیش کا طریقۂ کار سیکھیں گے



پنجاب ميں تفتيش کا طريقہ بدلنے کی تيارياں کرلی گئیں، پنجاب پولیس نے انویسٹی گیشن اسکول بنا لیا، جہاں ہر سال 2 ہزار تفتیشی افسران کو جدید تفتیشی طریقوں سے روشناس کرایا جائے گا۔


پنجاب میں پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت اور تشدد کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو جدید تفتیشی طريقوں سے روشناس کرانے کا فيصلہ کرليا گيا، اس حوالے سے انویسٹی گیشن اسکول بھی قائم کردیا گیا۔


پوليس ٹريننگ سینٹر چوہنگ ميں بنائے گئے اسکول ميں تفتیشی افسران کو 3 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی، موقع سے شواہد اکٹھے کرنے اور فارنزک تک لے جانے کا طریقہ سمجھايا جائے گا، موبائل ڈیٹا اور جیوفینسنگ تجزیے کی سہولت بھی اس اسکول میں موجود ہوگی۔



پنڈی بھٹیاں: شہری پرتشددکاالزام، 2 اہلکار گرفتار، ایس ایچ اومعطل


ڈی آئی جی ٹریننگ اسکول چوہنگ فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی اخلاقی تربیت انتہائی ضروری ہے، ملزمان کے بھی اپنے حقوق ہوتے ہیں، اہلکاروں کو سکھایا جائے گا کہ تفتیش بھی ہو اور کسی بھی ظلم و زیادتی بھی نہ ہو۔


تربیت کے بعد اہلکاروں کیلئے بینک ڈکیتی، قتل اور دیگر جرائم کی ہر پہلو سے تفتیش آسان ہوجائے گی، اسکول میں عدالتی نظام سے آگاہ کرنے کیلئے ایک عدالت بھی بنائی گئی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں