ہوم   >  پاکستان

ایم کیو ایم رہنماؤں کی آرٹیکل 149 کی حمایت

3 months ago

معاملات بہتر ہوسکتے ہیں تو کیا برائی ہے، وسیم اختر

حکومت کی اتحادی ايم کيو ايم پاکستان کا ردعمل بھی آگيا، ميئر کراچی بولے آرٹيکل 149 نافذ کرنے سے معاملات بہتر ہوسکتے ہيں تو کيا بُرائی ہے، کنور نويد جميل نے بھی 149 کے مجوزہ نفاذ کی حمايت کردی۔

کراچي کے مسائل کے حل کيلئے وفاق کی جانب سے ممکنہ آئينی مداخلت کی بازگشت ہر طرف ہے، ميئر کراچی وسيم اختر بھی وزير قانون فروغ نسيم کی آرٹيکل 149 سے متعلق تجویز کی حمايت ميں آگئے۔

حکومت کے اتحادی رہنماء کنور نويد جميل کا کہنا تھا کہ کراچی کيساتھ سوتيلی ماں جيسا سلوک کيا جارہا ہے، مسائل کے حل کيلئے ہر آئينی اور قانونی اقدام کی حمايت کريں گے۔

متحدہ رہنماؤں نے سندھ حکومت کو کرپٹ ترين قرار ديتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی کراچی کو مکمل طور پر نظر انداز کيا جارہا ہے۔

مزید جانیے : وزیرقانون کا سندھ میں آرٹیکل149 کے نفاذ کا اشارہ

 وفاقی وزیر فروغ نسیم نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اشارہ دیا تھا کہ وفاق آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت کراچی کا کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

سماء سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کا نفاذ ذاتی رائے ہے، اس حوالے سے کراچی کمیٹی میں تجویز رکھوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں حالات ایسے ہیں کہ آرٹیکل 149 کا نفاذ کیا جاسکتا ہے، لیکن کمیٹی اس تجویز سے اتفاق کرتی ہے یا نہیں، اور کمیٹی کی سفارش وزیراعظم مانتے ہیں یا نہیں یہ الگ بات ہے، لوکل گورنمنٹ صرف کراچی کی نہیں بھر کی ہے، پیپلزپارٹی کراچی میں کام شروع کردے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں