ہوم   >  پاکستان

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

1 week ago

بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق دکی کے علاقے تلاؤ دامان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک چرواہا جاں بحق ہوگیا، انتظامیہ نے واقعے کے بعد لاش سول دکی منتقل کردی، جہاں متوفی کی شناخت نظر داد ولد کمال خان لونی کے نام سے ہوئی۔

ایک اور واقعے میں ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر تیرفتار ویگن کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی میت ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ڈیری فارم کے علاقے میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت شیرباز کے نام سے ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں