ہوم   >  پاکستان

ہرجانہ کیس: عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی

3 months ago

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف پر ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

خواجہ آصف کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی، خواجہ آصف کے وکیل نے استدعا کی کہ انہیں دلائل کے لئے وقت دیا جائے جسے منظور کر لیا گیا۔

خواجہ آصف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں انہوں نے ہرجانہ کیس میں جواب جمع کرایا تھا جس کے کچھ حصے عدالت نے حذف کر دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالت کا یہ حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے رجسٹرار آفس کو دو ہفتوں میں دوبارہ درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں