ہوم   >  پاکستان

پنڈی بھٹیاں: شہری پرتشددکاالزام، 2 اہلکار گرفتار، ایس ایچ اومعطل

1 week ago

پنڈی بھٹیاں میں شہری پر تشدد کے الزام میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے پر ایس ایچ او تھانہ سکھیکی کو معطل کردیا گیا۔

ڈی پی او حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں میں شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سکھیکی کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کیخلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہری انجم علی شہزاد کی درخواست پر نامزد ملزم محمد انور کو چوری کے شبہ میں مبینہ طور پر حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی نے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا، واقعے میں تھانہ انچارج کے کردار کا تعین کرنے کیلئے محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کردیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد کے شکار محمد انور کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے بیان قملبند اور میڈیکل کروا کے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، محکمے میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے بدسلوکی اور ان پر تشدد کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا، شہری پولیس کی جانب سے تشدد یا زیادتی سے متعلق اطلاع ڈی پی او آفس میں قائم کردہ خصوصی ہیلپ لائن 1058 پر دیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں