ہوم   >  پاکستان

امن کی کوشش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے

3 days ago

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم کشميريوں کو کسی موڑ پر تنہا نہيں چھوڑيں گے، امن کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، پاکستان مظلوم کشميریوں کی نسل کشی برداشت نہيں کرے گا اور کشميريوں کی سفارتی، اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمير بھارت کااندرونی معاملہ نہيں ہے ،مقبوضہ کشميرميں نسل کشی کی پاليسی اپنائی جارہی ہے، 90 لاکھ کشميريوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہيں، کشمیریوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ثالثی کی ہر کوشش کا خيرمقدم کرے گا جبکہ عالمی برادری کو اس سلسلے ميں کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشميرکی سنگينی کو سمجھنے پر دوست ممالک سمیت چين کی کوششوں کا بھی تہہ دل سے شکريہ ادا کرتے ہيں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کشمير کا معاملہ بھرپور طريقے سے اٹھايا جبکہ مسئلہ کشمير50سال بعد سلامتی کونسل اجلاس ميں زيربحث آنا کاميابی ہے۔

بھارتی اقدامات کی شديد مذمت کرتے ہيں، بھارت نے غیرقانونی اقدام سے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی، آج اگر دنیا نے نوٹس نہیں لیا گیا تو عالمی امن میں بہت بڑا بحران پیدا ہو جائے گا تاہم دنيا کو ہندو پسندانہ سوچ، فاشسٹ پاليسی کيخلاف مزاحمت کرنا ہوگی، ہندوستان ميں بسنے والی اقليتوں کیلئے يہ سوچ کسی آفت سے کم نہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ء سے گرفتار کیا گیا تھا، بلوچستان میں آنے کا مقصد تخریب کار اور دہشتگردی پھیلانا تھا، پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی تھی،بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت لے گیا جہاں اس کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں