ہوم   >  پاکستان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، فوجی شہید

3 days ago

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق ضلع بہاولنگر سے ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد سے وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، کشمیری مسلسل احتجاج کررہے ہیں، ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے، ٹی وی، انٹرنیٹ، موبائل، ٹیلی فون سروس معطل ہے، صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں۔

مزید جانیے : بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ،2افراد شہید

 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے تواتر کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس دوران شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، 27 اگست کو بھارتی فائرنگ سے دو افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 20 اگست کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 پاکستانی شہید ہوئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ 15 اگست کو ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے، تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، کئی بنکرز بھی تباہ کردیئے گئے تھے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں