ہوم   >  پاکستان

کراچی پر وفاق قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،بلاول بھٹو

1 week ago

 ONLINE PHOTO

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت سياسی مخالفين کو قيد ميں ڈالنا چاہتی ہے، ملک کو چلانا کوئی کرکٹ ميچ نہيں ہے، کیا اب کراچی کو اسلام آباد ميں بيٹھے لوگ چلائيں گے؟

حيدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک ميں جمہوريت کا سفر زوال کی طرف جارہا ہے، آزادی اظہار پر بھی پابندياں لگائی جارہی ہيں،ملک خطرناک صورتحال سے دو چار ہے،ملک اور نظام چلانا ہے تو بھٹو کے قانون کو ماننا ہوگا،وفاق نے آئين کے برخلاف ہمارے اسپتال چھيننے کی کوشش کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وفاق کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے صوبے ديواليہ ہورہے ہيں، شہيد ذوالفقار علی بھٹو نے معاشی انقلاب برپا کيا تھا، پيپلزپارٹی غير جمہوری قوتوں کے سامنے ديوار بنی رہے گی اور وفاق کو بچانے کيلئے خون کی قربانی سے دريغ نہيں کرے گی۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،عوام کا خيال رکھے،ظلم کی کوئی حد ہوتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی پر قبضے کی سازش پروفاقی حکومت کو گھر جانا چاہئے اور ايم کيوايم پاکستان کو مستعفی ہوجانا چاہئے، پيپلزپارٹی سرکار کو بے نقاب کررہی ہے اور حکومت چلنے نہيں ديں گے۔

وزیرقانون کا سندھ میں آرٹیکل149 کے نفاذ کا اشارہ

واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے سندھ میں آرٹيکل 149 کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے، وزيرقانون کے مطابق يہ آرٹيکل کے نفاذ کا درست وقت ہے اور مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

سماء سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں وفاقی وزير قانون فروغ نسيم کا کہنا تھا کہ آرٹيکل 149 کا نفاذ ذاتی رائے ہے اور وہ اس حوالے سے کراچی کميٹی ميں تجويز رکھيں گے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں