ہوم   >  پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

4 days ago

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں ميں زلزلے کے جھٹکے محسوس کيے گئے ۔

جڑواں شہروں کے علاوہ سوات ، لوئردیر،مالاکنڈ پشاور اور اطراف کے علاقوں ميں بھی زلزلے کے شديد جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ چترال ، شانگلہ ، بشام ، دندئی، میرہ، کروڑہ ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، بٹگرام ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں سے ان علاقوں کے رہائشیوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ، اور گہرائی251 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں