Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

لندن: الطاف حسین پولیس اسٹیشن میں پیش

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش کیا گیا جہاں ان سے مبینہ نفرت آمیز تقاریر پر پوچھ گچھ کی گئی۔

جمعرات کو بانی متحدہ الطاف حسین کی ضمانت کا آخری روز تھا۔ انھیں سدک پولیس اسٹیشن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کی تقاریر پر سوال و جواب کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ بانی متحدہ برطانوی وقت کے مطابق  صبح 9 بجے پولیس اسٹیشن پہنچے۔

واضح رہے کہ جون میں بھی الطاف حسین کو طلب کیا گیا تھا ،بعد ازاں انھیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور وکیل کے ذریعے ان کی ضمانت میں توسیع بھی ہوئی تھی۔

بانی ایم کیوایم الطاف حسین ضمانت پررہا

ایم کیوایم لندن کا موقف ہے کہ الطاف حسین کو معمول کی کارروائی کے تحت پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا، اگر ان پر مقدمہ دائر کرنا ہوتا تو پہلے کرلیا گیا ہوتا،آج صرف سوال و جواب کے لیے بلایا گیا تھا۔

الطاف حسین پر الزام ہے کہ انھوں نے 22 اگست 2016 کو پاکستان کے خلاف بذریعہ ٹیلی فون کراچی پریس کلب پر تقریر کی تھی۔ ان پر اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کو فسادات کے لیے اُکسانے کا بھی الزام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube