ہوم   > پاکستان

چرس کے استعمال میں کراچی دوسرے نمبر پر

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago

تصویر: اے ایف پی

پاکستان کا شب سے بڑا شہر اور صنعتی حب کراچی دنیا بھر میں سب سے زیادہ چرس استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

جرمن کمپنی اے بی سی ڈی کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چرس پینے والے شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔ سروے میں پہلے نمبر پر امریکی شہر نیویارک ہے۔

نیو یارک میں سالانہ 77 اعشاریہ 44 ٹن سے زائد جبکہ کراچی میں 41 اعشاریہ 95 ٹن چرس استعمال کی جاتی ہے۔ فہرست میں 38 اعشاریہ 26 ٹن سالانہ چرس کے استعمال کے ساتھ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں چرس استعمال کرنے والے دنیا کے10 بڑے شہر شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں بالترتیب نیو یارک، کراچی، نئی دہلی، لاس اینجلس، قاہرہ، ممبئی، لندن ، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو شامل ہیں۔

حیرت انگیزطور پر کراچی،قاہرہ اور لندن میں چرس کا استعمال مکمل طور پرغیرقانونی ہے جبکہ فہرست میں چوتھے نمبر پرآنے والےامریکی شہر لاس اینجلس میں چرس کا استعمال قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube