ہوم   >  پاکستان

پولیو پروگرام سے متعلق ہیلپ لائن کی عوامی مقبولیت

2 weeks ago

پولیو سے آگاہی کے لیے بنائی گئ واٹس ایپ ہیلپ لائن کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

پولیو پروگرام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں، 39 فیصد پیغامات پولیو مہمات کے بارے میں معلومات کے لئے بھیجے گئے۔31 فیصد پیغامات پولیو ویکسین اور 8 فیصد شکایات پر مشتمل ہیں۔

پولیو پروگرام سے متعلق واٹس ایپ نمبر جاری

اس کے علاوہ 9 فیصد پیغامات میں پولیو پروگرام کی کوششوں کوسراہا گیا ہے۔ ترجمان پولیو پروگرام نے بتایا ہے کہ چوبیس ساتھ پولیو ہیلپ لائن پر 03467776546 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی شکایت، خدشہ اور تجویز کے لئے براہ راست کال کرنے کی سہولت بھی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں