ہوم   >  پاکستان

نااہلی سے متعلق درخواست پر فواد چوہدری سے جواب طلب

2 weeks ago

تصویر: اے ایف ہی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزير سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر جواب طلب کرليا۔ فوادچوہدری پر الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف سميع ابراہيم کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں اور گوشوارے چھپائے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکيل سے استفسار کیا کہ آپ دلائل سے مطمئن کریں کہ عدالت کو کیوں مداخلت کرنی چاہیے۔

وکيل کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہرنہيں کيا لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کون سا انسان صادق اورامین ہوگا۔ مثال ہمارے سامنے ہے، ہم نےخواجہ آصف کو نااہل کیا تھا، سپریم کورٹ نے بحال کردیا۔

چيف جسٹس اطہر من اللہ نے ريمارکس ديے کہ عدلیہ کا سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں۔ میں نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پرحل ہونےچاہئیں۔

عدالت نے فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں ميں جواب طلب کرليا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں