ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا

2 weeks ago

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔ صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جس میں نئے پارلیمانی سال کے آغاز پرصدرعارف علوی خطاب آرٹیکل 56کی شق 3 کے تحت اجلاس سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن کے گرفتاررہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرتاحال جاری نہ ہو سکے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اورمشترکہ اجلاس آج ہوں گے۔

متحدہ اپوزیشن صدرمملکت کے خطاب سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کئی معاملات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کااجلاس کل جمعہ 13 ستمبر صبح دس بجےشروع ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں