ہوم   >  پاکستان

مقامی حکومتوں کا نیا نظام انقلاب برپا کرے گا،عمران خان

1 month ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی۔

مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے تاکہ انہیں مقامی سطح کے مسائل حل کرنے اور اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے نہ صرف عوامی مسائل حل ہوں گے بلکہ فنڈز کی امتیازی تقسیم اور ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر مخصوص علاقوں میں استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے جہاں عوام کو اہل اور قابل نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا وہیں سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں