ہوم   >  پاکستان

صلاح الدین کےوالد نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دیدی

2 months ago

رحیم یار خان پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے والد نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے ورثاء نے شیخ زید اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی ۔

والد کی جانب سے صلاح الدین کی قبرکشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

صلاح الدین کو رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر غلام ربانی کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی، ابھی بورڈ نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی ہے، ہم نے 12 نمونے فرانزک لیب کو بھیجے ہیں،  موت کی حتمی وجہ کا تعین اس رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ہوگا۔

صلاح الدین کے والد نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ صلاح الدین کی قبر کشائی کروا کے صوبائی میڈیکل بورڈ سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دیا جائے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں