ہوم   >  پاکستان

سابق رکن اسمبلی کے قتل کيس ميں نياموڑ سامنے آگيا

5 days ago

لاہورميں سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر کی قتل سے چند روز پہلے کی ويڈيو منظر عام پر آگئی، ویڈيو ميں مقتولہ نے اپنے گھر ميں چوری کی واردات سے متعلق بتايا  تھا ،چوری کے چند روز بعد پروين سکندر کو قتل کرديا گيا تھا ۔

لاہورميں مسلم ليگ ق سے تعلق رکھنے والی سابق ايم پی اے کی ويڈيو سے کيس ميں نيا موڑ سامنے آگيا، تفتيشی ٹيم نے واردات کی کڑياں ملانی شروع کرديں ۔

قتل سے چند روز قبل مقتولہ ايم پی اے نے موبائل فون سے بنی ويڈيو ميں گھر ميں ہونے والی چوری کی واردات کی تفصیل بتائی تھیں ۔

چوری کی اس واردات میں ملزمان نے ملکی و غير ملکی کرنسی سميت قيمتی سامان لوٹ ليا تھا جس کی اطلاع پوليس کو نہيں دی گئی۔

تفتيشی ٹيم نے چوری اور پھر قتل کی واردات میں ايک ہی ملزم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کيا ہے۔

واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش 7 ستمبرکو لاہور ميں ان کے گھر سے ملی تھی، قتل کا مقدمہ پروین سکندر کے بھائی صابر حسين کی مدعيت ميں لاہور کے تھانہ نصيرآباد ميں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پروين سکندر گل مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر مشرف دور میں ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ لاہور میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھیں اور بالائی منزل پر اکیلی رہتی تھیں، جہاں سے ان کی لاش ملی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں