ہوم   >  پاکستان

کسٹم بلوچستان کی کارروائی، کروڑوں روپے کااسمگل شدہ سامان برآمد

2 weeks ago

محکمہ کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 4 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ پیٹرول، ڈیزل اور غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اسلم خان کی قیادت میں کسٹم کے عملے نے لک پاس کے مقام پر کارروائی کی اور دو مخلتف ٹینکروں سے 30 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا، اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کوئٹہ لائی جارہی تھیں۔

ڈاکٹر عبدالقدوس، درخشاں، بلیلی و دیگر چیک پوسٹوں پر تعینات کسٹم کے عملے نے چیکنگ کے دوران مال بردار ٹرکوں سے 7 ہزار کلو چھالیہ، دو ہزار سے زائد ویلڈنگ راڈز، لوکل اسکریپ، نٹ بولٹ، ویئر گلاس، زنک، موٹر سائیکل چینز بھی برآمد کرلیں۔

کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے اسمگل شدہ سامان کی کل قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار علی، کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد اور ایڈیشنل کلیکٹر جمیل بلوچ نے عملے کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسمگلنگ کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں