ہوم   > پاکستان

نیب کا بڑے کرپشن کيسز 10 ماہ ميں نمٹانے کاعنديہ

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2019 | Last Updated: 6 months ago

قومي احتساب بيورو نے بڑے کرپشن کيسز 10 ماہ ميں نمٹانے کاعنديہ دے ديا۔ چيئرمين نيب نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات اولين ترجيح ہیں، کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹيں گے۔

چئيرمين نيب جسٹس ريٹائرڈ جاويد اقبال کی زيرِ صدارت نيب ہيڈ کوارٹر ميں جائزہ اجلاس ہوا جس ميں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گيا۔

اس موقع پر چئيرمين نيب کا کہنا تھا کہ نيب نے گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71ارب روپے برآمد کئے، نیب راولپنڈی میں اپنی فرانزک لیب قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شکایات میں اضافہ عوام کا نیب پراعتماد کا اظہار ہے، ميگا کرپشن کيسز کو انجام تک پہنچانے کيلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کر رکھا ہے،کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹيں گے۔

ان کامزيد کہنا تھا کہ نیب نے چین کے ساتھ باہمی تعاون کا ایم او یو  بھی کر رکھا ہے جن کی وجہ سے سی پیک منصوبوں میں اعتماد بڑھے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube