ہوم   >  پاکستان

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی پہلی برسی

5 days ago

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آج پہلی برسی ہے۔ مرحومہ نے نوازشريف پر مشکل وقت کے دوران بھرپور سياسی کردار ادا کيا۔ وفات سے پہلے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئيں ليکن زندگی نے حلف اٹھانے کی مہلت نہ دی۔

اپریل 1971ء میں بيگم کلثوم نے نوازشریف  کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ نوازشریف کے پہلی مرتبہ 6 نومبر 1990ء کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر بیگم کلثوم نواز کو خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔12اکتوبر 1999ء کو جنرل پرویزمشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کا اقتدار ختم کیا تو مرحومہ عملی سياست ميں آگئيں۔ سال 2017 میں اين اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی  کلثوم نواز کينسر کے باعث لندن  کے اسپتال ميں خالق حقيقی سے جا مليں۔

ان کی برسی پر ماڈل ٹاؤن ميں مسلم ليگ شعبہ خواتين ونگ کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کيا گيا۔شہبازشريف نے اپنے پيغام ميں کہا کہ مرحومہ نے اس وقت آمر کو للکارا جب بڑے بڑے مرد میدان گھروں تک محدود تھے۔

ان کی ‎برسی کے موقع پر پنجاب اسمبلی ميں تعزيتی قرار داد جمع کرائی گئی جس ميں ان کی خدمات کو خراج تحسين پيش کيا گيا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں