ہوم   >  پاکستان

رانا ثناء کوخاندان سمیت باہر بجھوانے کی پیشکش،اہلیہ کا دعویٰ

5 days ago

يہ جھوٹے ہيں اور ڈر گئے ہيں




رانا ثناء اللہ کی اہليہ نے دعویٰ کيا ہے کہ انہيں خاندان سميت ملک سے باہر بھجوانے کی پيشکش کی گئی ہے، واٹس ايپ پر رابطہ کرکے پيغام ديا گيا کہ سياست چھوڑديں اور رانا صاحب کو لے کر چلی جائيں۔


سماء سے بات کرتے ہوئے نبيلہ ثناء کا کہنا تھا کہ اب اس ليے رابطے کيے جارہے ہيں کہ يہ جھوٹے ہيں اور ڈر گئے ہيں۔ انھوں نے بتایا کہ کال کرنے والے نے کہا کہ ميں آپ کا بھائی اور خيرخواہ ہوں۔


انہوں نے مزید بتایا کہ کال کرنے والے کو کہا کہ جو جيل ميں ہے کيا وہ جائے گا؟، ہمارا پاسپورٹ منسوخ اور غداری کا دعویٰ کرکے باہر بھيج ديں، اس پر کال کرنے والے نے غصے ميں کہا کہ زيادہ بہادر نہ بنو، اب آپ کو پتہ چل جائے گا۔


نبیلہ ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہيں کہ چيف جسٹس سے اپيل کريں، ميں صرف اللہ سے اپيل کررہی ہوں۔ داماد شہريار رہا ہوگيا ہے، اس کیخلاف بھی کچھ نہيں ملا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں