ہوم   >  پاکستان

کیلاش کے پہلے نومسلم حاجی کا شاندار استقبال

5 days ago

قبیلے میں جشن کا سماں دیکھا گیا



چترال ميں آباد ہزاروں سال قديم کيلاشی تہذيب ملکی ثقافت کے ماتھے پر جھومر کی حیثیت رکھتی ہے۔ قبیلے کے پہلے نو مسلم حاجی کی وطن واپسی پرمذہبی ہم آہنگی اور یگانگت کی انوکھی مثال قائم کی گئی۔


وادی کے باسیوں نے نومسلم حاجی گلزار فرائض کی واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ حاجی گلزار کو پھولوں کے ان گنت ہار پہنائے گئے۔


رکن صوبائی اسمبلی وزيرزادہ نے خود حاجی گلزار کا استقبال کيا جبکہ استقبال میں وادی کی خواتین بھی پیش پیش تھیں۔


اس موقع پر قبیلے میں جشن کا سماں دیکھا گیا۔ پورے گاؤں کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔


یاد رہے کہ کیلاش قبیلے کے افراد کا تعلق بدھ مت، ہندومت اور زرتشت جیسے قدیم مذاہب سے ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں