ہوم   > پاکستان

پی آئی اے کی لندن سے سیالکوٹ پروازوں کا آغاز

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2019 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: فائل فوٹو

 

سيالکوٹ اور لندن کے درميان پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی براہ راست پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگيا ۔

لندن سے سیالکوٹ کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 778  صبح 6 بجے سیالکوٹ پہنچی۔ پرواز میں 107 مسافر سوار تھے۔

پہلی پرواز پہنچنے پر سیالکوٹ ائر پورٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار،پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک اور دیگر نے مسافروں کا استقبال کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق افتتاحی پرواز پہنچنے کے بعد آج صبح 10بجکر 15 منٹ پرسیالکوٹ سےلندن کے لئے پرواز روانہ ہوئی۔

لندن سے سیالکوٹ آنے والے افراد کیلئے پی آئی اے کی جانب سے 24 سے 30 ستمبر تک 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube