ہوم   >  پاکستان

پاکستان میں گاڑیاں بجلی سے چلیں گی،پالیسی کا مسودہ تیار

6 days ago

خرچ  صرف نئی بیٹری کے برابر ہوگا




وفاقی حکومت نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیارکرلی ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ماحول دوست اقدام کا آغاز موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور سیالکوٹ کے شہری اس سے مستفید ہونگے۔


ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مسودہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کی جائے گی۔


وزیر اعظم کے مشیر امین اسلم نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھوٹی گاڑیاں جبکہ کاریں، وین اور ٹرک دوسرے مرحلے میں بجلی پر منتقل ہونگے۔


امین اسلم کے مطابق 3 ہزار سی این جی اسٹیشنز "کار بیٹری چارجنگ اسٹیشن "بن جائیں گے۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر بیٹری چارجنگ اسٹیشنز بنیں گے اور حکومت الیکٹرک گاڑیاں بنانے والوں کو سہولتیں اور مراعات بھی دے گی۔


مشیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ گاڑی کو پٹرول سے بجلی پرمنتقل کرنے کا خرچ  صرف نئی بیٹری کے برابر ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں