ہوم   >  پاکستان

ملک میں یومِ عاشور کے جلوس آج نکالے جائیں گے

1 month ago

فوٹو: آن لائن

ملک بھر ميں 10 محرم الحرام یوم عاشور پر کراچی سے خيبر تک ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

جلوسوں کی کڑی نگرانی کےليے سيکيورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سيکيورٹی سنبھال لی ہے۔

کراچی ميں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور سخت حفاظتی حصار میں ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں آنے والے عزاداروں کی بڑی تعداد شاہ خراسان پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس قدیمی و روايتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ جا کر اختتام پزیر ہوگا۔ شہر بھر سے عزاداران جلوس میں شریک ہیں۔

پشاور ميں يومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس آغاسید علی شاہ رضوی المعروف جان امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جس کےلئے سيکيورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہيں۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس علم دار روڈ سے برآمد ہوگا۔ جلوس کا روٹ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جہاں پولیس اور ایف سی کے 7 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

فیصل آباد میں مرکزی جلوس عزاخانہ شبیر سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے۔

ملتان میں عاشورہ پر 117 جلوس نکالے جائیں گے اور 144 مقامات پر مجالس عزا اور شام غریباں برپا ہونگی۔ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ آج بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ پولیس کے 4 ہزار 521 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل فون بند رہیں گے جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی ہوگی۔

کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، خیرپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں