ہوم   > معیشت

پاکستان نے ایف اےٹی ایف کو کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

6 days ago

پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو رپورٹ جمع کرا دی۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان بینکاک میں فیصلہ کن مذاکرات جاری ہیں۔ جمعہ 13 ستمبر تک جاری رہنے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں 15 رکنی وفد شریک ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر، نیکٹا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام معاونت کر رہے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کو مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کی روک تھام سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ کالعدم تنظیموں اور این جی اوز کی غیرقانونی سرگرمیوں پر قابو پانے پر بریفنگ دی جائيگی۔ اس کے علاوہ فارن کرنسی ریگولیشنز سے متعلق قانون سازی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف مذاکرات 8ستمبر سے ہونگے

مذاکرات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سرمائے کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے قانون سازی میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

حکام کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے اور اُن کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے اضافی سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے، برقرار رکھنے یا پھر بلیک لسٹ کرنے سے متعلق فیصلہ 16 سے 18 اکتوبر کے دوران پیرس میں ہونے والے اجلاس میں کرے گا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
5 hours ago
6 hours ago
7 hours ago