ہوم   >  پاکستان

بنوں، جھگڑے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

1 month ago

ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی



بنوں میں تھانا صدر کے علاقے میں جھگڑے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کا علاقہ گمبر میں پیش آیا، جہاں سڑک پر ٹریکٹر کھڑا کرنے پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔


 

موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی نے سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے ٹریکٹر ہٹانے کیلئے کہا جس پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے شوہر موقع پر جاں بحق، جب کہ بیوی زخمی ہوگئی۔ فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک رکن بھی مارا گیا۔



امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی اور خاتون سمیت دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہئڈکواٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ایک شخص کی شناخت نصر اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں