ہوم   >  پاکستان

رتہ ہوتر شریف کے قبرستان میں منفرد قبر

1 week ago

قبرستان میں ایک کُھلی قبر



مارگلہ کی پہاڑیاں ویسے تو خوبصورت نظاروں کے لیے مشہور ہیں لیکن یہاں موجود قبرستان میں ایک کُھلی قبر بھی ہے جس پر 24 گھنٹے تلاوت کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔


مارگلہ کے سرسبز پہاڑوں میں سے گزرتا  کچا راستہ رتہ ہوتر شریف کو جاتا ہے۔ اس علاقے کے قبرستان میں موجود منفرد قبر بی بی پاک کی ہے جس کا ایک حصہ  صدیوں سے کھلا ہے۔


یہاں کے گدی نشین سید طارق علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی بی پاک کی خواہش تھی کہ ان کی قبر کو کُھلا رکھا جائے تاکہ ان کے جنات مُرید ان سے ملاقات کرسکیں۔


اس قبر پر24 گھنٹے تلاوت ہوتی رہتی ہے۔ یہ معمول صدیوں سے جاری ہے۔پہلے یہاں آنے والے خود تلاوت کرتے تھے لیکن اب ٹیپ کی صورت تلاوت جاری رہتی ہے۔ اس مقام پر زائرین کی بڑی تعداد مرادیں پوری کروانے کے لیے دعا کی غرض سے حاضری بھی دیتی ہے۔


سینکڑوں قبروں والے اس قبرستان میں صدیوں پرانے درخت بھی اس کی قدامت کا ثبوت دے رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں