Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے دن وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پر پہنچے تو وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کے لواحقين اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کريں گے، اس موقع پر شہداء کو خراج عقيدت بھی پيش کیا جائے گا۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد جنرل ہیڈکواٹرز ( جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں سپہ سالار نے اپنے خطاب کا آغاز شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے سے کیا۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے براہ راست مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں، کشمیر ظلم کی آگ میں جل رہا ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے، جو اس وقت تک رہے گا جب تک یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل نہ ہوجائے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube